گلگت بلتستان کو آفت زدہ قرار دیا جائے،وزیراعلیٰ کاوزیراعظم سےمطالبہ

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیراعظم شہبازشریف سے شدید سیلاب،لینڈسلائیڈنگ کے بعدآف زدہ قرار دینےکامطالبہ کردیا۔۔

گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی گلبر خان نے بتایا کہ قدرتی آفات کے نتیجے میں اب تک 10 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ واٹر سپلائی سسٹم اور آبپاشی کے چینلز مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ مواصلاتی نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث خطے کو 20 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے، جب کہ فوری طور پر 7 ارب روپے کی امداد درکار ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کو اس حوالے سے خط بھی ارسال کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلوں اور موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے 22 کلومیٹر طویل سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان کو فی الفور آفت زدہ علاقہ قرار دیا جانا چاہیے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سے ہنگامی امداد کی اپیل کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کو باضابطہ خط ارسال کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وسائل محدود ہیں اور متاثرین کو فوری مدد کی ضرورت ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

Back to top button