عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 1400 روپے کے کمی سے 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے کا ہوگیا، دس گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 6 ہزار 19 روپے ہوگئی۔ جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے کم ہوکر 2820 روپے پر آ گئی ہے۔
متنازع ٹوئٹ: عمران خان کا شامل تفتیش ہونے سے ایک بار پھر انکار
دوسری جانب عالمی سطح پر سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہو کر 2306 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
