سونا 300 روپے فی تولہ مزید مہنگا ہوگیا

ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 61 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 257روپے اضافے کےبعد 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے میں فروخت ہورہاہے۔
