اداکارہ کبریٰ خان اور صبور علی کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کبریٰ خان اور صبور علی کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔
اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں دبئی کا گولڈن ویزا وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسی طرح اداکارہ صبور علی نے بھی دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرنے تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی۔
اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مجھے ایک ایسے ملک کا گولڈن ویزا حاصل کرنے پر خوشی ہوئی جو مشرق اور مغرب دونوں میں بہترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں گولڈن ویزا حاصل کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کی بےحد مشکور ہوں۔
الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن ،98ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا
اسی طرح اداکارہ صبور علی نے بھی سوشل میڈیا پر دبئی کا گولڈن ویزا وصول کرنے کی تصویر شیئر کی۔ صبور علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "دبئی کا شکریہ! جسے میں اب اپنا گھر کہہ سکتی ہوں، آخر کار مجھے میرا گولڈن ویزا مل ہی گیا”۔
واضح رہے دبئی کا گولڈن ویزا 10 سالہ رہائشی اجازت نامہ ہے، جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور میڈیکل سہولیات تک رسائی حاصل کرنے کا ذریعہ بنتا ہے، ان سے قبل بھی پاکستان کی متعدد شوبز شخصیات دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرچکی ہیں۔
