طلاق کی خبروں پرگونداکی اہلیہ نے لب کشائی کردی

بھارتی سپر اسٹار گووند ا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا کہنا ہے کہ انہیں اور گووندا کو الگ کرنے والاکوئی مائی کا لعل ہے تو سامنے آجائے ۔
تفصیلات کے مطابق گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبریں زیرِ گردش ہیں جب کہ سنیتا آہوجا کے وکیل انکشاف کرچکے ہیں کہ سنیتا نے 6 ماہ قبل ہی اداکار سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا تھا تاہم بعد ازاں سنیتا کی منیجر نے ان تمام خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔
سنیتا اپنی ویڈیو میں گووندا سے علیحدہ رہنے کاانکشاف کرچکی ہیں جس میں ان کا بتانا تھا کہ ہمارا فلیٹ اور ایک بنگلو آمنے سامنے ہی ہیں، فلیٹ میں میرا مندر ہے اور میں بچوں کے ساتھ رہتی ہوں جب کہ گووندا بنگلو میں رہتے ہیں۔
شوہر سے علیحدہ رہنے کے بیان پر گووندا کی اہلیہ کی حال ہی میں ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا ’ گووندا سے الگ رہنے سے متعلق بیان کا مطلب یہ تھا کہ جب گووندا نے سیاست میں قدم رکھا تو سارے پارلیمنٹیرین گھر میں آنے لگے، اس وقت میری بیٹی جوان ہورہی تھی، میں اور میری بیٹی شارٹس پہن کر گھومتے ہیں اس لیے ہم نے سامنے آفس لے لیا تھا‘۔
