’’گوگل کا ’’انکل سرگم‘‘ فاروق قیصر کو خراج تحسین‘‘

دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے پاکستانی بچوں کی من پسند اور مشہور کردار ’’انکل سرگم‘‘ فاروق قیصر کو ڈوڈل کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے، مرحوم فاروق قیصر کو ان کی 78 ویں سالگرہ پر ڈوڈل کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔گوگل ان سے قبل بھی متعدد پاکستانی فنکاروں اور معروف شخصیات کو ڈوڈل کے ذریعے خراج تحسین پیش کرتا آیا ہے، گوگل پاکستان کے یوم آزادی سمیت دیگر اہم دنوں اور مواقع پر بھی ڈوڈل جاری کرتا آیا ہے، گزشتہ ماہ ہی سرچ انجن نے کرکٹ ورلڈ کپ کا ڈوڈل جاری کیا تھا، اب گوگل نے یکم نومبر کو فاروق قیصر کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کا ڈوڈل جاری کر کے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد بھی پیش کی۔ڈوڈل میں فاروق قیصر کو انکل سرگم کے روپ میں ٹی وی سکرین میں دکھایا گیا ہے جبکہ ان کےساتھ معروف کردار ماسی مصیبتے کو بھی دکھایا گیا ہے، گوگل کی جانب سے ڈوڈل بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کیا گیا اور وہاں بھی لوگوں نے انکل سرگم کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔مزاح نگار فاروق قیصر جو کہ سکرین پر انکل سرگم کے کردار سے مشہور ہوئے، حرکت قلب بند ہونے سے 75 برس کی عمر میں 15 مئی 2021 کو انتقال کر گئے تھے۔ فاروق قیصر 31 اکتوبر 1945 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور نیشنل کالج آف آرٹس سے تعلیم حاصل کی، وہ کالم نگار، ڈائریکٹر، کٹھ پتلی ساز، اسکرپٹ رائٹر اور وائس ایکٹر بھی تھے جبکہ انہوں نے بہت سی مزاحیہ کتابیں بھی لکھیں۔اپنے استاد شعیب ہاشمی کو مشعل راہ سمجھنے والے فاروق قیصر کو 1970 میں پہلی مرتبہ اکڑ بکڑ کے ذریعے پاکستان ٹیلی ویژن پر متعارف کرایا گیا لیکن انہیں اصل شہرت 1976 میں ڈرامہ کلیاں میں اپنے کردار انکل سرگم سے ملی اور وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔انکل سرگم ایک کٹھ پتلی کردار ہے جسے 1976 میں سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے پاکستانی بچوں کے ٹی وی شو کلیاں میں پہلی مربتہ متعارف کرایا گیا اور اس کردار کو تخلیق کرنے کے ساتھ آواز بھی فاروق قیصر نے اپنی ہی دی تھی۔انکل سرگم اور ماسی مصیبتے کو پاکستان کی افسانی کٹھ پتلی جوڑی سمجھا جاتا ہے جبکہ کلیاں، پتلی تماشا اور سرگم ٹائم فاروق قیصر کے مشہور پروگرام تھے۔فاروق قیصر کی فنی خدمات کے اعتراف میں 1993 میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا جبکہ رواں سال یوم پاکستان پر صدر مملکت عارف نے بھی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا، انہوں نے اسکالرشپ پر رومانیہ جا کر بھی تعلیم حاصل کی جبکہ یونیسکو

’’صلاح الدین ایوبی‘‘ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر کہرام کیوں مچا دیا؟

کی جانب سے دو سال بھارت جا کر بھی تعلیمی خدمات انجام دیں۔

Back to top button