حکومت کافروری میں مہنگائی کی شرح میں کمی کادعویٰ

وفاقی ادار شماریات نے بتایا کہ  فروری میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر1.52فیصدپر آگئی 2025 میں مہنگائی کی شرح 2.41 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق وزارت خزانہ نے فروری کیلئے مہنگائی کا تخمینہ دو سے تین فیصد کے درمیان لگایا تھا لیکن ملک میں مہنگائی کی شرح وزارت خزانہ کی توقعات سے بھی کچھ کم رہی۔ جنوری کےمقابلے میں فروری میں مہنگائی کی شرح میں 0.83 فیصد کم ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کنزیومرپرائس انڈیکس کےحوالے سے افراط زرمیں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کررہی ہے اس موقع پر انتہائی اچھی خبرہے، یہ امرانتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد پرآگئی۔

شہبازشریف نے کہا کہ یہ ستمبر 2015 کے بعد سب سے کم شرحِ افراط زر ہے، جولائی2024 سے فروری 2025  تک افراط زر کی اوسط شرح 5.9 فیصد تک رہی، معاشی ٹیم کی کاوشوں سے معاشی اعشاریے ہر گزرتے دن کےساتھ بہترہورہے ہیں اور  معیشت میں مسلسل بہتری مستعد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ معیشت کی بہتری،کاروبار اورسرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کرکام کررہے ہیں، میکرو اکنامک معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہوگیا ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہوگی۔

شہبازشریف نے کہا کہ عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Back to top button