حکومت کا روف سولر پینل ٹیرف میں کمی پر غور
حکومت روف سولرپینل کےٹیرف کو 21 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 7.5 سے 11 روپےفی یونٹ کرنے پرغورکررہی ہےجس پر قومی گرڈ کو نیٹ میٹرنگ سسٹم پربجلی دی جاتی ہے۔
اس وقت روف سولر پینلزسےحاصل دو یونٹ قومی گرڈ سے بجلی کے ایک یونٹ کے مساوی ہے، سو لرپینلز سے ٹیرف میں مجوزہ کمی کی وہ سو لر پینل کی کمی میں نمایاں کمی بتائی جاتی ہے۔ اس کے جو اب میں سو لر پینل استعمال کرنےوالے صارفین کو رات کے اوقات میں قومی گرڈ سےبجلی 60 روپے فی یونٹ دی جائےگی۔
اب نئے منظرنامےکےتحت سولر پینلز سےحاصل 6 یونٹس قومی گرڈ سے ایک یونٹ بجلی کے برابر ہوں گے، اس سے سو لر پینلز لگوانے کا ر حجان کم ہو جائےگا کیو نکہ اس سے ادائیگیوں کی گنجائش والا مسئلہ بڑھ جائے گا۔
بجلی صارفین کیلئےونٹر پیکیج کی منظوری
وزارت توانائی کےایک سینئر افسر نےبد ھ کو یہاں بتایا کہ آئی ایم ایف نے سرکاری حکام کےساتھ اپنےحالیہ مکا لمے میں سو لر بجلی کےبڑھتے ہوئےاستعمال پر تحفظات کیا جبکہ قومی گرڈ سے بجلی کےکم استعمال پر تشو یش کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ حکومت قومی گرڈ سےبجلی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرے۔ ایک حالیہ اسٹڈی کےمطابق گزشتہ مالی حال پاکستان میں 15گیگا واٹ کےدو ارب 10 کروڑ ڈالرز کے سولر پینلر چین سے درآمد کیےگئے۔