حکومت کے قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق نومبر2024 تک مرکزی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح70 ہزار 366 ارب روپے پر پہنچ گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کا قرضوں پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نومبر 2024 تک وفاقی حکومت کےقرضوں کا ڈیٹا جاری کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کےپہلے5 ماہ جولائی سے نومبر 2024 کے دوران وفاقی حکومت کےقرضوں میں ایک ہزار452ارب روپے جب کہ نومبر کے ایک مہینے میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں ایک ہزار 252 ارب روپےکا اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق دسمبر2023 سے نومبر2024 کے ایک سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں6 ہزار975 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 70 ہزار 366 ارب روپے رہا جس میں مقامی قرضہ 48 ہزار 585 ارب روپے اور بیرونی قرضے کا حصہ 21 ہزار 780 ارب روپے تھا۔

Back to top button