حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ، لین دین موبائل ایپ کے ذریعے کیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل پرائز بانڈ کی خریداری کے وقت استعمال شدہ لنک شدہ بینک اکاؤنٹ یا سی ڈی این ایس کی بچت اکاؤنٹ میں جمع کر دیے جائیں گے۔انعامی رقم قابل ٹیکس ہوگی لیکن اس پر زکوٰۃ لاگو نہیں ہوگی۔ ڈیجیٹل پرائز بانڈز چوری، نقصان یا ضیاع کے خطرات کو کم کرے گا اور یہ اقدام معیشت کو دستاویزی شکل دینے، شفافیت کو بڑھانے اور احتساب کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
ٹیکنالوجی پر مبنی دور میں ایک نیا سرمایہ کاری کا موقع پیدا ہوا ہے، یہ اقدام خاص طور پر اس لیے اہم ہے کیونکہ یہ کاغذ کے بغیر ہے جس سے پرنٹنگ اور لاجسٹکس کے اخراجات کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔
چونکہ یہ خریدار کے نام پر رجسٹرڈ ہوتا ہے، اس لیے چوری، نقصان یا ضیاع کے خطرات کم ہو جاتے ہیں، یہ اقدام معیشت کی دستاویز سازی، شفافیت اور احتساب کو بہتر بنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ مزید یہ کہ یہ خریداری اور فروخت کو آسان بنائے گا، پورے عمل کو مؤثر انداز میں منظم کرے گا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے تیار کردہ سمری کے مطابق اور دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق ابتدائی طور پر 500 روپے، 1000 روپے، 5000 روپے اور 10000 روپے کے ڈیجیٹل پرائز بانڈز اس رقم میں جاری کیے جائیں گے جو وزارت خزانہ وقتاً فوقتاً نوٹیفائی کرے گی۔
