عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی حکومت نے پیشکش نہیں کی : رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے واضح کیاہے کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی کوئی پیش کش نہیں کی گئی۔ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے پیش کش کے بارےمیں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی واپسی کے بعد مذاکرات شروع ہوجائیں گے،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کےفیصلے میں تاخیر کا مذاکرات سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ حکومت کی طرف سے عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی کوئی پیش کش نہیں کی گئی،اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے پیش کش کےبارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے ۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے رابطے دونوں طرف نہیں بلکہ چاروں طرف ہیں۔

حکومت کو مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کا وعدہ پورا کرنا چاہیے تھا: عرفان صدیقی

پی ٹی آئی رہنماؤں کی لیکڈ واٹس ایپ گفتگو کے بارےمیں رانا ثنااللہ نے کہاکہ  علیمہ خان نے عمران خان کے جیل میں رہنےکے سیاسی فوائد اور انہیں زہر دینے کی بات کی،اس جماعت کے لوگ آپس میں بھی لڑرہے ہیں اور اداروں سے بھی لڑرہے ہیں۔

Back to top button