مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کرانامیرامینڈیٹ نہیں،سپیکر

 سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بیانات افسوسناک ہیں ،عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کرنا میرا مینڈیٹ ہے نہ میری ذمہ داری ہے۔

قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایاز صادق کا تحریک انصاف کےبیانات کے ردعمل میں کہنا تھا۔

مسلم لیگ (ن)کےسینئررہنما ایازصادق نے کہا ہے وہ تحریک انصاف کےساتھ مذاکراتی عمل سےنکلنےکی تجویز پرغورکیلئےتیارہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نےواضح کیا کہ میرا کردار حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان سہولت کاری کرنا ہے۔

سردارایاز صادق نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے جا قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔میرے دروازے سب کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، کبھی کسی رکن قومی اسمبلی سے ملاقات سے انکار نہیں کیا۔

سپیکرسردارایاز صادق نے مزید کہا کہ بطور اسپیکر پارلیمنٹ کی بالا دستی اور جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے سہولت کار کا کردار نبھانے کی پوری کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکرات کیلئےاپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی جس پر انہوں نے وزیراعظم سے حکومتی مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اختلافات ختم کرنے کے لیے بات چیت ضروری ہے اور اس کے لیے میرا دفتر ہر وقت حاضر ہے۔

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے 2 دور ہوچکے ہیں جس میں حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی سے تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرنے کا مطالبہ کیا جو پی ٹی آئی ابھی تک پیش نہیں کرسکی ہے۔

Back to top button