مجوزہ آئینی ترامیم : حکومت کی بیرون ملک موجود ارکان پارلیمنٹ کو 15 اکتوبر تک واپس آنے کی ہدایت
حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے سلسلے میں بیرون ملک موجود تمام ارکان پارلیمنٹ کو 15 اکتوبر تک واپس آنے کی ہدایت کردی ہے۔
حکومت نے اپنے بیرون ملک موجود ارکان کو 15 اکتوبر تک ہرصورت وطن واپس آنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ آئینی ترامیم کےحوالے سے ووٹنگ میں ان کی شرکت یقینی بنائی جاسکے۔ اس وقت 10 سےزائد ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ بیرون ملک دوروں پر ہیں۔
بیرون ملک موجود اراکین میں مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،پیپلز پارٹی کےسید خورشید شاہ،سینیٹر رانا محمود الحسن اور بلوچستان عوامی پارٹی کے دنیش کمار شامل ہیں۔ سینیٹر عبدالقادر بھی بیرون ممالک دورے پر گئے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت چاہےگی کہ پچیس اکتوبر سے پہلے آئینی ترامیم منظور ہوں۔ہماری خواہش ہےکہ اتفاق رائے سے ترمیم پاس کی جائے۔ پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ آئینی ترمیم کےلیے ارکان کی خرید و فروخت کی جائے۔
گنڈاپور ڈبل گیم کھیل کر عمران خان کو پھنسا رہے ہیں : طلال چوہدری