حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو مذاکرات کی باضابطہ دعوت دے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف امن و امان کی صورتحال کو خراب نہ کرنے کی ضمانت دے، تو وہ اس کے سیاسی نمائندوں کی ملاقات بانی تحریک انصاف سے کروانے کے لیے تیار ہیں۔

سرمایہ کاری فورمز میں ایوی ایشن سیکٹر کو شامل کیا جائے،راناثنا

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر نثار جٹ نے ردِعمل میں کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی مذاکرات کے دوران یہی مطالبہ رکھا تھا کہ ہمیں بانی تحریک انصاف تک رسائی دی جائے، مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

انہوں نے ایک بار پھر مطالبہ دہرایا کہ تحریک انصاف کے سیاسی رہنماؤں کو بانی جماعت تک رسائی دی جائے۔

Back to top button