کمبوڈیا نے امریکی صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا

کمبوڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، کمبوڈین حکومت نے تھائی لینڈ کے ساتھ جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کو باضابطہ طور پر نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔

کمبوڈیا کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سرحدی تنازع کے حل کے لیے صدر ٹرمپ نے مؤثر اور دانشمندانہ حکمت عملی اپنائی۔

اسرائیلی وزیراعظم کی آپریشن سندور کے دوران بھارت  کی فوجی مدد کی تصدیق

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے نہ صرف جنوب مشرقی ایشیا بلکہ دنیا کے دیگر حساس خطوں میں بھی کشیدگی کم کرنے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان بھی بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر چکا ہے، جب کہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے بھی انہیں اسی انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔

Back to top button