سرکاری اراضی پرقبضے کاکیس،جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ جاری

عمران خان کیخلاف کیس کی سماعت کرنیوالے جج ہمایوں دلاور کے اینٹی کرپشن خیبرپختوا نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
بنوں کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت میں ہمایوں دلاورسمیت 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔تفتیشی افسر اور پراسیکیوشن افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ہمایوں دلاور سمیت 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
عدالت نے حکم دیاکہ ملزمان کی گرفتاری اور عدالت میں پیش ہونے تک وارنٹ مؤثر رہیں گے۔جج ہمایوں دلاورکے بھائی، والد اور رجسٹرار کے بھی وارنٹ جاری کئے گئے۔
جج ہمایوں دلاور کے حوالے سے معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کا کہناتھاکہ 39 کنال کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے پر اسپیشل جج ایف آئی اے اسلام آباد کورٹ ہمایوں دلاور، ان کے والد، بھائی اور چچا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔
مصدق عباسی نے بتایا کہ جج ہمایوں دلاور نے بنوں میں ڈیڑھ ارب کی مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کیا۔جعلی اندراج کے ذریعے زمین اپنے نام کر کے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچاہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 30کردی گئی
جج ہمایوں دلاور کیخلاف اینٹی کرپشن نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے۔
