حکومت کا پاور سیکٹر کےلیے درآمد ایل این جی گھریلو صارفین کو دینے کا فیصلہ

حکومت نے ماہ سرما میں بجلی کی کھپت میں کمی ہونے پر پاور سیکٹر کےلیے درآمد ایل این جی گھریلو گیس صارفین کو فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت پیٹرولیم کےمطابق گھریلو صارفین کو ایل این جی کی فراہمی کےلیے 163ارب روپے درکار ہیں، گردشی قرضے بڑھنے سے روکنے کےلیے گیس ٹیرف میں اضافہ جب کہ ایل این جی اور مقامی گیس کےٹیرف میں فرق ختم کیا جائےگا۔

ذرائع کےمطابق درآمدی ایل این جی روزانہ پائپ لائنوں میں ڈالنے سےان کا پریشر بڑھ رہا ہے۔

پاور سیکٹر 600 ایم ایم سی ایف ڈی LNG اٹھاتا تھا،کیپٹو پاور کی بندش سےمزید 150 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی فاضل ہو جائے گی،جہاں سے 400 ارب کا ریونیو ملتاہے۔

پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی، لیوی70روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز

ذرائع نے بتایاکہ مقامی گیس کا ٹیرف 1550،ایل این جی کا 3500 ایم ایم سی ایف ڈی ہے،یہ فرق ختم ہونے سے حکومت کو200ارب کا ریونیو ملے گا،کھاد کمپنیوں کے ٹیرف میں بھی اضافہ کیا جائےگا،نئے گیس ٹیرف کا اطلاق فروری 2025 سے ہوگا۔

Back to top button