حکومت کا 5سال میں 24اداروں کی نجکاری کا پلان آگیا

وفاقی حکومت کا5سالہ نجکاری پلان سامنےآگیا جس میں24اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔

وفاقی حکومت کی طرف سےسرکاری اداروں کی نجکاری سےمتعلق 5سالہ پلان سامنے آگیا ہےجو2024 تا 2029 تک کے لیے ہے۔

نجکاری کیلئے اداروں کی فہرست  تیار

وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعدوزارت نجکاری کی جانب سے اداروں کی فہرست تیارکی گئی ہے جس کے مطابق3مراحل میں24 اداروں کی نجکاری ہوگی،پہلے مرحلےمیں ایک سال میں10اداروں کی نجکاری،دوسرے مرحلےمیں ایک سے3سال میں13اداروں کی نجکاری ہوگی جب کہ تیسرے اور آخری مرحلےمیں3 سے5 سال میں ایک ادارے کی نجکاری کرنےکاپلان بنایا گیا ہے۔

پی آئی اے اورروز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری بھی ہوگی

نجکاری پلان میں بتایا گیا ہےکہ پہلےمرحلے میں پی آئی اےاور روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کی جائےگی،پلان کےتحت زرعی ترقیاتی بینک اورفرسٹ ویمن بینک کی نجکاری پہلےمرحلےمیں ہوگی جبکہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری عمل بھی پہلےمرحلےمیں مکمل کیاجائےگا۔

بنوں پولیس لائن پردہشتگردوں کاحملہ،4اہلکارشہید،5حملہ آورہلاک

اس کے علاوہ پہلےمرحلےمیں پاکستان انجینئرنگ کمپنی اورسندھ انجینئرنگ کمنپی لمیٹڈ کی نجکاری ہوگی جب کہ اسلام آباد، فیصل آباداورگوجرانوالہ کی بجلی کمپنیوں کی نجکاری بھی پہلےمرحلےمیں ہوگی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ہوگی

دستاویز میں بتایا گیاہےکہ بجلی تقسیم کارکمپنیوں، ناردرن پاورجنریشن، لاکھڑاپاورجنریشن کمپنی،لیسکو،میپکو،حیسکواور سیپکو،پشاور اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کی جائےگی جب کہ جام شوروپاورکمپنی اور سینٹرل پاورجنریشن کمپنی کی نجکاری بھی دوسرےمرحلےمیں ہوگی۔

دستاویزکےمطابق دوسرےمرحلےمیں ہی یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن،اسٹیٹ لائف انشورنس اورپاکستان ری انشورنس کمپنی کی نجکاری بھی ہوگی۔

دستاویزات میں بتایا گیاہے کہ پلان کےتیسرےاورآخری مرحلےمیں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کاعمل مکمل کیاجائےگا۔

Back to top button