بنوں پولیس لائن پردہشتگردوں کاحملہ،4اہلکارشہید،5حملہ آورہلاک
بنوں میں پولیس لائن دہشتگردحملےمیں4 پولیس اہلکارشہید اور3زخمی ہوگئےجبکہ فورسزکی بھرپورجوابی کارروائی میں5حملہ آوربھی مارےگئے۔
پولیس لائن کےمرکزی گیٹ پرکھڑےپولیس اہلکاروں پربرقع پوش افرادنے فائرنگ کی جس سے4پولیس اہلکارشہید ہوئے۔
پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ تبادلہ ہوا اور بھرپورجوابی فائرنگ میں پانچ حملہ آور بھی مارے گئے۔
دوسری طرف بنوں بکاخیل میں نامعلوم افراد نےناشتہ خریدتے پولیس اہلکار کوفائرنگ کرکےشہید کردیا۔
دہشت گرد برقعے پہن کر پولیس لائنز میں گھسے
بنوں میں دہشتگردی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس حکام سےپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے چیف سیکرٹری، آئی جی اور صوبائی وزیر پختون یار کو بنوں پہنچنے کی ہدایت کی۔
حکومت کا 5سال میں 24اداروں کی نجکاری کا پلان آگیا
امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
بنوں پولیس اور فورسز کی جوابی فائرنگ
ادھر سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس لائنز کے آس پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔