ارباب نیاز سٹیڈیم کےنام کی تبدیلی پر گورنرکی کڑی تنقید

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےارباب نیازسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی پر صوبائی حکومت کوکڑی تنقید کانشانہ بناڈالا۔
گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ارباب نیازسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے،سٹیڈیم کا نام صوبے کودہشتگردوں کے حوالےکرنے والےشخص کےنام پر رکھنا پختونوں کےزخموں پر نمک پاشی ہے۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبے کی شناخت مٹانے اور صوبے کو تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے، سانحہ نو مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ارباب نیاز سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کےخلاف پشاور کے غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔گزشتہ نو سال پر اقتدار پر قابض جماعت ارباب نیاز اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش و بحالی تک نہ کر سکی، ایک جانب یہ نااہل حکومت ہے جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت اور پی سی بی نے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کو چند ہفتوں میں مثالی بنایا۔
