گوجرانوالہ : ایف آئی اے نے 4 انسانی اسمگلرز کو گرفتارکر لیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 انسانی اسمگلرزکوگرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کوگوجرانوالہ اور سمڑیال سےگرفتار کیا گیا ہے۔

جعفر ایکسپریس کے دہشت گردوں کی لاشیں لے جانے پر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج

 

ایف آئی اے کا بتانا ہےکہ ملزمان نے شہریوں سے مجموعی طور پر  ایک کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کیے جب کہ متاثرہ شہریوں نے ملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کروائے تھے۔

ایف آئی اے حکام کےمطابق گرفتارملزمان کوتھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا ہےجہاں ان سےمزید تحقیقات جاری ہیں۔

Back to top button