حافظ نعیم الرحمان نےبلاول بھٹو کوفلسطین مارچ کی دعوت دیدی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نےچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کوفلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات،سیاسی صورتحال اورفلسطین مارچ پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےحافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ اسرائیل ایک سال سےغزہ کےلوگوں کی نسل کشی کررہا ہے، بدقسمتی سےاسرائیل کو روکنے والا کوئی نہیں۔امریکااسرائیل کی پشت پرکھڑا ہے۔

حافظ نعیم نےکہا کہ بلاول بھٹوزرداری اورپیپلزپارٹی کی ٹیم سےاچھی میٹنگ ہوئی، پیپلزپارٹی کو7اکتوبرکےاحتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے۔فلسطین کے مسئلےپرجماعت اسلامی اورذوالفقاربھٹو کامضبوط مؤقف رہاہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ جماعت اسلامی سےملاقات میں فلسطین کے مسئلے پر بات ہوئی۔جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کےسیاسی اختلاف ایک طرف، فلسطین کےمسئلےپرایک پیج پرہیں،فلسطین کی صورتحال پر تمام پاکستان کو ایک پیج پرہونا چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جماعت اسلامی کی غزہ میں مسلمانوں کے قتل عام کی آگاہی پر تعریف کرتے ہیں۔تمام جماعتوں سے کہوں گا کہ غزہ کی آواز بننے کے لیے ساتھ دیں، نظریاتی اختلافات ایک طرف رکھتےہوئے فلسطین کےمسئلےپرایک ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورےپاکستان کو اس مسئلےپرایک ساتھ کھڑے ہونا ہوگا، سیاسی جماعتیں اختلافات کی وجہ سے ہاتھ ملانے کےلیےتیار نہیں۔اس وقت پاکستان ک سیاست میں بھی یہ اچھی پیش رفت ہے۔

عمران خان احتجاج سے پہلے خود کوذہنی غلامی سےتوآزاد کریں،فیصل واوڈا

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلےپرپیپلز پارٹی  جماعت اسلامی کا ساتھ دے گی، اتحاد کے ساتھ دنیا کو پیغام بھیجیں گے کہ ہم غزہ کی عوام اور ہم بےقصور مسلمانوں کےساتھ کھڑےہیں۔انہوں نےکہا کہ فلسطین میں مسلمانوں کی سرزمین پر قبضے کی ایک نئی مہم اسرائیل نے7اکتوبر سے شروع کی۔اسرائیل کی  پوری سازش میں غزہ کےمسلمانوں کاقتل عام کیا گیا، اسرائیل کوعالمی انسانی حقوق کی کوئی پرواہ نہیں۔

Back to top button