پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس 980پوائنٹس اضافے سےملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبارکےآغاز سےہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور ایک موقع پر 100 انڈیکس980پوائنٹس کےاضافے سے82947 کی سطح پرپہنچ گیا۔
کراچی کےصارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونےکاامکان
واضح رہےکہ کچھ دنوں سےپی ایس ایکس100انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنےکومل رہاہےاوراس حوالےسےمعاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں سےچیدہ چیدہ آئی ایم ایف سےمعاہدہ، شرح سودمیں کمی اورسرمایہ کاروں کا حکومت پراعتماد ہو سکتاہے۔