حامد خان کا سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کو چیلنج کرنے کا اعلان

مرکزی رہنما پی ٹی آئی حامد خان کاکہنا ہےکہ سپریم کورٹ میں جو بھرتیاں ہوئی ہیں،ہم اس کےخلاف کھڑے رہیں گے۔ یہ یکطرفہ تعیناتیاں ہوئی ہیں،ہم انہیں چیلنج کریں گے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر حامد خان نے سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ غیر آئینی عمل تھا،2 سینئر ججز اور اپوزیشن نمائندوں کے واک آؤٹ کےبعد اس عمل کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔

سینیٹر حامد خان نے کہا کہ یہ یکطرفہ تعیناتیاں ہوئی ہیں،ہم انہیں چیلنج کریں گے اور یہ معاملہ فل کورٹ کے سامنےجانا چاہیے۔

ان کاکہنا تھاکہ اس فل کورٹ میں نئے ججز نہیں بیٹھ سکتے کیوں کہ ان کی تعیناتی متنازع ہو جائے گی۔

جوڈیشل کمیشن کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

حامد خان نے کہاکہ جو کچھ اعلیٰ عدلیہ میں ہو رہا ہے،اس طرح سے نظام نہیں چل سکتا ہے۔وکلاء میں تقسیم مصنوعی ہے،جو لوگ دوسری طرف سےبات کر رہے ہیں وہ وکلاء میں مقبول نہیں ہیں اور اپنے مفادات کا سوچ رہےہیں۔

رہنما پی ٹی آئی حامد خان نے کہاکہ سپریم کورٹ بار کے صدر کال دےکر دیکھیں،10 لوگ بھی اکٹھے نہیں ہوں گے۔

Back to top button