ٹرمپ نے یرغمالی رہا نہ کرنے پرحماس کو دھمکی دیدی

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کواسرائیل کے یرغمالی رہا نہ کرنے پر سخت اقدامات کی دھمکی دیدی۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگراسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا توصورتحال بے قابو ہوجائے گی۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی یہ دھمکی حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔
امریکا کے صدرٹرمپ نے کہا کہ ہفتے کے دن 12 بجے تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا ہو گا ورنہ بہت نقصان ہو گا۔
امریکا کے صدرکا کہنا تھا کہ مقررہ وقت تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو میں اسرائیل سے معاہدے کو منسوخ کرنے کا کہہ دوں گا جس کے بعد سب کچھ ملیا میٹ ہو جائے گا،اور کچھ نہیں بچے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یرغمالیوں کے بارے میں معلوم نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔
فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے اپنے بیان پر قائم ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اردن ممکنہ طور پر پناہ گزین لینے پر راضی ہو جائے گا،ٹرمپ نے اردن اور مصر کو دھمکی دیتے ہوئے کہ اگر فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر پناہ نہیں دی تو دونوں ممالک کی امداد بند کر دیں گے۔
امریکی صدر نے محکمہ انصاف کو پابند کرنے کے حکنامے پردستخط کر دیئے، جبکہ سابق گورنر ایلی نوائے راب بلاگوجووچ کیلئے بھی صدارتی معافی کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی برآمدات پر جو ملک ٹیرف لگائے گا جوابی ٹیرف لگایا جائے گا اور کسی ملک کو امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔