فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں

 

 

 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی، عباس عراقچی نے مذاکرات کی شاندار میزبانی پر اظہار تشکر کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی شاندار میزبانی کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے گہرے اور عظیم دو طرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایران میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہوئی۔خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کےلیے ہمارا عزم مضبوط اور مشترکہ ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ تہران میں موجود ہے۔تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دیگر ایرانی حکام کے ہمراہ فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا تھا۔

Back to top button