وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال

 

 

 

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی،جس میں دو طرفہ تعلقات، ایران امریکا مذاکرات اور پاکستان کی امن کوششوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات جدہ کے قصر اسلام میں ہوئی،وزیر اعظم کے پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد نے ملاقات کے دوران ایران امریکا مذاکرات سے متعلق گفتگو کی،خطے میں امن و استحکام کے امور پر بھی بات چیت ہوئی، پاکستان اور سعودی عرب نے تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اہم سرکاری دورے پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز سعودی عرب پہنچےتھے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق جدہ پہنچنے پر شہزادہ سعود بن مشعال بن عبدالعزیز نائب گورنر مکہ ریجن، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیر اعظم و پاکستانی وفد کا ائیرپورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا۔

 

Back to top button