ایران سے جنگ بندی میں توسیع زیر غور نہيں : صدر ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہےکہ ایران سے جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کررہے اور شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے، امریکا کی ترجیح معاہدہ کرنا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے،ایران بہت شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، آنے والے دو دنوں میں ایک حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملے گا،امریکا کی ترجیح معاہدہ کرنا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران کے حملوں سے خلیجی ممالک کو شدید دھچکا پہنچاہے،انہیں بالکل بھی امید نہیں تھی کہ ایران اُن پر حملہ کردے گا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر شدید حیران ہوئے جب ایران نے ان پر حملہ کیا،ان ممالک کو اندازہ ہی نہیں تھاکہ ان پر بھی حملہ ہوسکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کرتےہوئے کہاکہ ایران سے جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کررہے کیوں کہ شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
