معروف عالم دین مولانا امیر حمزہ پر لاہور میں قاتلانہ حملہ

 

 

معروف عالم دین اور چیئرمین تحریک حرمت رسول پاکستان مولانا امیر حمزہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے قاتلانہ حملہ۔

موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں مولانا امیر حمزہ زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے قریب آ کر فائرنگ کی جس سے مولانا امیر حمزہ کے بازو میں گولیاں لگیں۔انہیں فوری طور پر طبی امداد کےلیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کےمطابق مولانا امیر حمزہ نجی پروگرام میں شرکت کے بعد گھر جارہے تھے کہ پیکو روڈ پر پنڈی سٹاپ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی کار پر فائرنگ کردی۔

یاد رہے کہ مولانا امیر حمزہ ایک معروف مذہبی شخصیت اور کالم نگار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔وہ طویل عرصے سے قومی اخبارات میں لکھتے رہے ہیں اور مختلف مذہبی و سماجی موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہیں۔

ماضی میں مولانا امیر حمزہ کا تعلق جماعت الدعوۃ سے رہا ہے جہاں انہیں تنظیم کے اہم رہنماؤں میں شمار کیا جاتا تھا۔وہ مختلف مواقع پر تنظیمی سرگرمیوں اور اجتماعات میں بھی شریک رہے اور اس حوالے سے خبروں میں آتے رہے۔

بعد ازاں انہوں نے اپنی علیحدہ شناخت قائم کی اور تحریک حرمتِ رسول پاکستان کے پلیٹ فارم سے سرگرم عمل ہوئے،جہاں انہیں قیادت کے منصب پر بھی دیکھا گیا۔حالیہ عرصے میں وہ اسی جماعت سے وابستہ ہو کر مذہبی و سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے تھے۔

آج ہونے والے حملے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہےکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور جلد ہی حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

WhatsApp Image 2026 04 16 at 11.05.28 AM

Back to top button