مولانا امیر حمزہ پر قاتلانہ حملہ : پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

لاہور میں پیکو روڈ پر معروف عالم دین اور چئیرمین تحریک حرمت رسول پاکستان مولانا امیر حمزہ پر قاتلانہ حملے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فائرنگ کے باوجود گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے،جس پر سکیورٹی اداروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے علاقے میں ہائی الرٹ نافذ کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز توقیر نعیم موقع پر پہنچ گئے اور صورت حال کا جائزہ لیا۔انہوں نے متاثرین سے ملاقات بھی کی اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پولیس کےمطابق ایس ڈی پی اوز ٹاؤن شپ اور چوہنگ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،جہاں سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور جیو فینسنگ کی مدد سے تفتیش جاری ہے، جب کہ مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے۔
معروف عالم دین مولانا امیر حمزہ پر لاہور میں قاتلانہ حملہ
ترجمان کے مطابق گاڑی میں نجی چینل پروگرام کے میزبان جسٹس (ر) نزیر احمد غازی بھی موجود تھے،تاہم وہ بھی محفوظ رہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔
