ہانیہ عامرنے راکھی ساونت کی مہمان نواز ی کی حامی بھرلی

میں ایئرپورٹ پرانتظارکررہی ہوں جلدی سےآ جاؤ،معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی مہمان نوازی کی حامی بھرلی۔
لندن میں ہانیہ عامر اوردیگر اداکاروں نے ایک تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں پاکستانی کرکٹر صائم ایوب بھی شریک ہوئے۔
اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا تھاکہ راکھی ساونت کا ائیرپورٹ پر انتظار کریں گے۔
خاتون صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی خوبصورتی اور زندہ دلی کا کیا راز ہے؟ اس پر اداکارہ نے کہاکہ بس خوش رہیں۔
بھارت میں مشہور ہونےاور کام کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ہانیہ کا کہنا تھاکہ ایسا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے،اگر ہوگا تو ضرور بتاؤں گی۔راکھی کے بھارت بلانے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھاکہ بالکل ان کیلئے جاؤں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی ائیر پورٹ سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھاکہ ہانیہ کیا تمھارے گھر میں میرے لیے جگہ ہے،میں تمھاری بہن بھارت سےآرہی ہوں،چلو مجھے ائیرپورٹ پر لینے آجاؤ۔
