ہانیہ عامر کے چرچے بھارت تک پہنچ گئی،انٹرویوز کیلئے کال آنے لگیں

اداکارہ ہانیہ عامر کی شہرت کے چرچے بھارت تک پہنچ گئی،بھارتی صحافیوں نے انٹرویوز کیلئے کالیں کرنی شروع کردیں۔
شوبز انڈسٹری کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر کی مقبولیت ناصرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہے ۔
بھارتی صحافی فریدون شہریار نےحال ہی میں ہانیہ عامر کا انٹرویو لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔فریدون کے کمنٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر خوب وائرل ہوا۔وائرل اسکرین شاٹ میں فریدون نے ہانیہ کے حالیہ ڈرامے میں ان کی اداکاری کی تعریف کی تھی ۔
شوبز میں طرفداری ہے اقربا پروری نہیں : سونیا حسین
ہانیہ کے مداح یہ کمنٹ دیکھ کر بے حد خوش ہوئے اور ہانیہ کو فوری طور پر انٹرویو کے لیے رضامند ہونے کا مشورہ بھی دیا تھا ۔
