شوبز میں طرفداری ہے اقربا پروری نہیں : سونیا حسین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری جیسےعوامل کی موجودگی سےانکار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کسی حدتک طرف داری یعنی فیورٹزم تو موجود ہےلیکن اقربا پروری نہیں۔

اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں جگہ بنانے کےلیے تعلقات کاہونا ضروری نہیں یہ سب بہانےہیں آپ کو اپنا کام آناچاہئے۔انہوں نے بیشتر فنکاروں کی جانب سےکام نہ ملنےیا پھر لیڈ رول نہ ملنےکی شکایات کو بےسبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں فیورٹ ازم ضرور ہے لیکن مجھےنہیں لگتا کہ انڈسٹری میں اقربا پروری جیسی کوئی چیز ہے یا پھر صرف گورےرنگ کو فوقیت دی جاتی ہے، بلکہ جو کام کرناجانتا ہےوہ اپنی جگہ اپنےکام کی بنیاد پر بناسکتا ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے ہمایوں سعید کوبوڑھاکہہ دیا

اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ لوگ صرف بہانےبناتے ہیں کہ کام نہیں مل رہا، انڈسٹری میں اقرباپروری کی بنیاد پرکام دیاجاتا ہےیا پھر صرف گورے رنگ کو ترجیح دی جاتی ہے۔

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے کام پر توجہ دیتےہیں اور دوسروں کو کاپی کرنےکی کوشش نہیں کرتے،وہ یہ نہیں دیکھتےکہ دوسرےکیا کررہے ہیں،وہ اپنے مقصد پر قائم رہتےہیں،انہیں کامیابی ملتی ہےاور نئے اداکاروں کو بھی یہی بات ذہن میں رکھنی چاہیے۔

Back to top button