آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر اعتراض نہیں : محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر اعتراض نہیں ہے۔بی آئی ایس پی کےذریعے مستحق طبقے کو سبسڈی دی جاسکتی ہے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ رواں ہفتے وزرائے اعلیٰ سےبات ہوگی، ملک بھر میں یکساں پالیسی نافذ ہوگی،وفاقی سیکریٹری خزانہ بھی صوبائی سیکریٹری سےبات کریں گے۔اسی مہینے صوبوں سےمل کر قومی مالیاتی معاہدہ تیار کیاجائے گا، بیرونی فنانسگ کا 2 ارب کاگیپ ہے، اسےپورا کرنے کےلیے ایڈوانس سطح پر بات جاری ہے۔

آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں کو بجلی بلوں پر ریلیف دینے سے روک دیا


وفاقی وزیر خزانہ کاکہنا ہےکہ کمرشل لون کےلیے اس وقت معاہدہ ہوناضروری ہے، قرض جاری ہوناضرورت نہیں، قرض رول اوور کےلیے بات چیت حتمی مرحلےمیں ہے اور مثبت انداز میں چل رہی ہے،دوست ممالک کےمتعلقہ ادارےجلد اپنی حکومتوں کو اس بارے میں آگاہ کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف ڈیجیٹلائزیشن اور انفورسمنٹ سےپورا کریں گے،اس وقت ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، تاجروں پر عائد ٹیکس واپس لینےکا مطلب ہےکہ ٹیکس تنخواہ دار،مینوفیکچرنگ سیکٹر سے لیاجائے، ایسا نہیں ہوسکتا۔تاجروں کو ہرسہولت دیں گے، ان کےجائز مطالبات مانیں گے، سوسائٹی کےہر شعبے کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا، اس کےبغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

Back to top button