سپیکر قومی اسمبلی نے ججز کی تعداد بڑھانے کا بل موخر کردیا

سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق لیگی رکن دانیال چودھری نے بل پیش کیاتھا جسے سپیکر قومی اسمبلی نے موخر کردیا۔

سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش نہ کیا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے دانیال چوہدری نے سپریم کورٹ ججوں کی تعداد ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کردیا تھا جس کی چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی تھی ۔

مجوزہ بل میں سپریم کورٹ ایکٹ 1997میں ترمیم کی تجویز تھی ۔مجوزہ بل میں سیکشن دو میں ترمیم تجویز کی گئی۔مجوزہ ترمیم میں سپریم کورٹ ججز کی تعداد 17سے بڑھا کر 23کرنے کی تجویز  دی گئی۔ترمیم کے تحت سپریم کورٹ چیف جسٹس پاکستان سمیت دیگر 22ججز پر مشتمل ہوگی۔

دانیال چودھری نے کہا کہ جب قانون بنا اس وقت آبادی 16کروڑ اب 25کروڑ ہے ۔سپریم کورٹ میں 54ہزار سے زائد مقامات زیر التوا ہیں۔ایک مجرم کو 25سال عمر قید کی سزا سنائی گئی  اپیل کی باری 35سال بعد آئی۔

اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

Back to top button