زرمبادلہ کےذخائر14 ارب82کروڑ65لاکھ ڈالرکی سطح پرآگئے

 اسٹیٹ  بینک کےزرمبادلہ کے ذخائر میں4کروڑ30لاکھ ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا، مجموعی ملکی ذخائر14ارب82 کروڑ کی سطح پر آگئے۔

اعدادوشمار کےمطابق13 ستمبرکو ختم ہونے والے ہفتےکےدوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر43 ملین ڈالربڑھ کر9ارب50 کروڑ96 لاکھ ڈالر کی سطح پرآگئے۔

کمرشل بینکوں کےپاس زرِمبادلہ کے5ارب 31 کروڑ69 لاکھ ڈالرکےذخائرموجود ہیں، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر کاحجم14ارب 82 کروڑ65لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ مسلسل ساتویں دن بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سےدوچار رہا جس سےطویل دورانیےکےبعد ڈالرکے انٹربینک ریٹ278روپے سےبھی نیچے آگئے۔

پاکستان میں خدمات انجام دینےوالی کمپنیوں کی اپنے ہیڈ کوارٹرز کوزرمبادلہ میں منافع کی ترسیل32فیصد گھٹنے اوریو ایس فیڈرل ریزرو کی جانب سےپالیسی ریٹ میں 50بیسس پوائنٹس کی کمی سےعالمی سطح پرڈالرکی قدرمیں کمی جیسےعوامل کے باعث جمعرات کو مسلسل ساتویں دن بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سےدوچار رہا جس سےطویل دورانیےکے بعد ڈالرکےانٹربینک ریٹ278 روپے سے بھی نیچےآگئے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 80 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی

بیرون ملک مقیم کارکنان کی ترسیلاتِ زرمیں40فیصد اضافے،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے اورآئی ایم ایف کی مطلوبہ شرائط پورےہونےسےرواں ماہ قرض پروگرام کی منظوری یقینی ہونے سے بھی انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کےتمام دورانیےمیں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہااور کاروبار کےاختتام پر ڈالرکےانٹربینک ریٹ13پیسے کی کمی سے277روپے 91پیسے کی سطح پربندہوئے۔

Back to top button