پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 80 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے کے ایس ای-100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کےبعد 80 ہزار کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 1024 پوائنٹس یا 1.29 فیصد اضافے کےبعد 80 ہزار 515 پر پہنچ گیا، جو آخری کاروباری روز 79 ہزار 491 پر بند ہوا تھا۔

قبل ازیں مرکزی بینک کی جانب سےشرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کم کرنےاور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کی منظوری کی راہ ہموار ہونے کے بعد 13 ستمبر کو صبح 100 انڈیکس 894 پوائنٹس یا 1.13 فیصد اضافے کےبعد 79 ہزار 912 پر پہنچ گیاتھا، تاہم یہ اس تیزی میں کمی آئی تھی اور کاروبار کےاختتام پر انڈیکس 315 پوائنٹس اضافے کےبعد 79 ہزار 333 پر بند ہواتھا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو 8ارب ڈالر قرض کی یقین دہانی

Back to top button