سندھ ہائی کورٹ نے نادرا کو وراثتی سرٹیفکیٹ کی فیس وصولی سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے نادرا کی جانب سے وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجرا کی فیس وصولی کےخلاف درخواست پر نادرا کو ’وراثتی سرٹیفکیٹ اور لیٹر آف ایڈمنسٹریشن‘ کی فیس وصولی سےروک دیا۔

دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ نےکہا کہ نادرا شناختی کارڈ، ایف آر سی اور دیگر کے اجرا کی فیس معمول کےمطابق وصول کرسکتے ہیں تاہم عدالت نےفریقین سے وراثتی سرٹیفکیٹ کی فیس کی وصولی سےمتعلق معاونت طلب کرلی۔

عدالت عالیہ نے کہاکہ کیا نادرا جائیداد کی ملکیت کےمطابق وراثتی سرٹیفکیٹ کی فیس وصول کرسکتاہے، کیا ریاست وراثتی سرٹیفکیٹ کی مد میں فیس وصول کرسکتی ہے،کیا وراثتی سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کی صورت میں نادرا فیس وصول کرسکتی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سمیت ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سے 29 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن کی جے یو آئی (ف) کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کےلیے 60 روز کی مہلت

درخواست گزار کےوکیل نے موقف اختیار کیاکہ نادرا حکام وراثتی سرٹیفکیٹ کی درخواست مسترد کرنےکے باوجود فیس وصول کر رہے ہیں۔وکیل نےکہا کہ نادرا قوانین کےمطابق نادرا صرف سروسز کی فراہمی کی صورت میں فیس وصول کرسکتاہے، سرٹیفکیٹ کی درخواست مسترد کرنا سروسز کےزمرے میں نہیں آتا جب کہ وراثتی سرٹیفکیٹ کی مد میں 22 ہزار روپے فیس کاکوئی جواز نہیں ہے۔

Back to top button