آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں کو بجلی بلوں پر ریلیف دینے سے روک دیا

آئی ایم ایف نے پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بلوں پر 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے ککےلیے سبسڈی کی فراہمی 30 ستمبر تک ختم کرنے کا مطالبہ کرتےہوئے نئے قرضہ پروگرام کےلیے تین نئی شرائط عائد کردی ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق آئی ایم ایف کا مؤقف ہےکہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں بجلی کےبلوں پر سبسڈی دینےکی مجاز نہیں ہیں جب کہ آئی ایم ایف نے حکومت پنجاب کی جانب سے بجلی بلوں پر سبسڈی دینےپر بھی اعتراض عائد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نےصوبوں کی جانب سے بجلی بلوں پر سبسڈی پر سخت اعتراض کرتےہوئے کہاکہ پاکستان کےساتھ معاہدے کےتحت بجلی اور گیس کے بلوں پر سبسڈی نہیں دی جاسکتی،ان شعبوں میں سبسڈی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔آئی ایم ایف نے ستمبر تک سبسڈی واپس لینےکا بھی مطالبہ کیاہے۔

 

مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے : وزیر اعظم شہباز شریف

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزارت خزانہ نےخط لکھ کر صوبائی حکومتوں کو بجلی بلوں پر سبسڈی نہ دینےکی ہدایات جاری کردیں ہیں جس میں کہاگیا ہےکہ آئی ایم ایف کے مطابق ترقیاتی پروگرام کےلیے مختص فنڈز کو بجلی بلوں پر سبسڈی کےلیے مختص نہیں کیا جاسکتا۔

وزارت خزانہ نےکہاہے کہ کسی بھی قسم کی بغیر ٹارگٹ سبسڈی دینےسے گریز کریں اور ایسا کوئی فیصلہ نہ کیاجائے جس سےمعاہدے کو کوئی خطرہ ہو۔

Back to top button