برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت معطل کر دی

برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےخدشات پر اسرائیل کو اسلحے کی فروخت جزوی طور پر معطل کر دی۔

برطانیہ کاکہنا ہےکہ وہ اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات کے350 میں سے30 لائسنس معطل کردے گا کیوں کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں میں استعمال ہوسکتے ہیں۔

سکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پارلیمنٹ کو بتایاکہ جزوی پابندی میں ایسی اشیاء شامل ہیں جو غزہ میں موجودہ تنازعہ میں حماس کےخلاف استعمال ہوسکتی ہیں لیکن اس میں F-35 لڑاکا طیاروں کےپرزے شامل نہیں ہیں۔لائسنسوں کی معطلی کافیصلہ ہتھیاروں پر پابندی کےمترادف نہیں ہےتاہم انہوں نےکہا کہ برطانیہ بین الاقوامی قانون کےمطابق اسرائیل کےاپنے دفاع کےحق کی حمایت جاری رکھے ہوئےہے۔

اسرائیلی بمباری سے 5روز میں 29فلسطینی شہید

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے برطانوی فیصلےپر اپنے ردعمل میں کہاکہ وہ اس فیصلےپر بہت مایوس ہیں جو ایک ایسےوقت میں آیا ہےجب ہم سات محاذوں پر جنگ لڑرہے ہیں اور اپنے 6 یرغمالیوں کی موت کا ماتم کر رہےہیں۔

Back to top button