اسرائیلی بمباری سے 5روز میں 29فلسطینی شہید

غزہ پراسرائیلی بمباری نہ رک سکی،5روز کے دوران 29فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ کے مقبوضہ مغربی کنارے پر 5 روز سے جاری اسرائیلی آپریشن میں اسلامی جہاد کے ارکان سمیت 29 فلسطینی شہید ہوچکے۔مغربی کنارے پر اسرائیلی ڈرون حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوا

دوسری جانب الخلیل شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، جنین کیمپ میں محصور فلسطینی خوراک، پانی اور بجلی سے محروم ہوئے۔

 غزہ میں اقوام متحدہ کی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا اور اسرائیل نے ویکسی نیشن کے دوران حملوں میں وقفہ دینے سے انکار  کردیا۔

کابل میں خودکش دھاکہ،6افرادہلاک

اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے پناہ گزین اسکول پر بمباری شروع کردی جس سے 11 فلسطینی شہید، اسرائیلی فوج نے شمالی اور وسطی غزہ میں بھی فضائی حملے کیے جس میں 10 فلسطینی شہید ہوچکے۔

Back to top button