حریم شاہ نے پاکستانی مردوں کوبیوقوف قراردیدیا

سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور بیانات کی وجہ سے تہلکہ مچانے والی حریم شاہ نے پاکستانی مردوں کو انتہائی درجے کا بیوقوف قرار دیا ہے۔
پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں پاکستانی مردوں کےلیے انتہائی تضحیک آمیز باتیں کی ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ٹک ٹاکر حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انھوں نے پاکستانی مردوں کے حوالے سے نہایت تضحیک آمیز اور شرمناک باتیں کیں۔
حریم شاہ نے پاکستانی شہری ہونے کے باوجود پاکستانی مردوں کے بارے میں نامناسب باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستانی مردوں کو دھوکا دینا بہت آسان ہے۔‘‘
ٹک ٹاکر نے کہا کہ ان مرد حضرات کو آسانی سےالو بنایا جاسکتا اور ان کو ناکوں چنے چبوائے جاسکتے ہیں۔انھوں نے مردوں کے متعلق مزید ہرزہ سرائی کی کہ ’’پاکستانی مرد خواجہ سراؤں، ہیجڑوں، مردوں، خواتین، بچوں، بیواؤں، اور طلاق یافتہ خواتین کو بھی نہیں چھوڑتے۔ ان کی خواہشات بہت زیادہ ہوتی ہیں اور وہ اپنی جسمانی خواہشات کےلیے پاگل ہوجاتے ہیں۔
حریم شاہ کی وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے سخت غصہ اور تنقید کا اظہار کیا جارہا ہے۔
