حارث رؤف اور عثمان خان کو نیوزی لینڈ میں رکنے کی ہدایت

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نےفاسٹ بولرحارث رؤف اور عثمان خان کو نیوزی لینڈ میں ہی رکنےکی ہدایت کرتےہوئے قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے 8 کھلاڑی وطن واپسی کےلیےروانہ ہوں گےاور باقی 5 کھلاڑیوں نے نیپئر میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔

نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اورکوچنگ اسٹاف ولینگٹن سے نیپئر روانہ ہوا، فاسٹ بولرحارث رؤف اور وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان کو ٹیم مینجمنٹ نےون ڈےاسکواڈ میں شامل کرلیا جب کہ پہلے دونوں کھلاڑی صرف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل تھے۔

نیوزی لینڈ : کپتان ٹام لیتھم پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

 

سلمان علی آغا،حارث رؤف، خوشدل شاہ ، عرفان خان نیازی، ابرار احمد، سفیان مقیم ،محمد علی اور عثمان خان نے نیپئر میں ون ڈےاسکواڈ کو جوائن کیا۔

واضح رہےکہ کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم سمیت 9 کھلاڑی پہلے ہی نیپئرمیں موجود ہیں، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے باقی 8 کھلاڑی نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی پاکستان کے لیےروانہ ہوں گے جن میں شاداب خان ، شاہین آفریدی، عمیر بن یوسف ، حسن نواز، محمد حارث ، عباس آفریدی ، عبدالصمد اورجہانداد خان شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان تین میچزپرمشتمل ون ڈےسیریز 29 مارچ کوشروع ہوگی۔

Back to top button