پاکستان کرکٹ بورڈ حارث رؤف سے ناراض

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریزسےانکارپر پاکستان کرکٹ بورڈ حارث رؤف سے شدید ناراض ، سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگری میں تنزلی کے ساتھ ساتھ بگ بیش لیگ این او سی سے بھی محروم کیا جا سکتا ہے۔

آسٹریلوی بگ بیش کیلئے حارث رؤف، زمان خان اور اسامہ میر کو ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا جو چند روز بعد 7 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے۔پی سی بی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا، معاملہ زیر غور ہے۔

 بورڈ میں کچھ عہدیدار حارث رؤف کے رویے سے نالاں اور لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کی جانب سے حارث کا دفاع کیے جانے پر مایوسی کا شکار ہیں۔یاد رہے کہ حارث رؤف نے ورک لوڈ اور فٹنس مسائل کے سبب آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی تھی۔

حارث صرف محدود اوورز کی کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں لہٰذا انہیں دیے گئے کیٹگری بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر بھی نظرثانی کی ضرورت ہے جس کے تحت ماہانہ 40لاکھ سے زائد رقم کی ادائیگی کے علاوہ اضافی میچ فیس، بونس اور آئی سی سی ریونیو میں پی سی بی کے شیئر سے

پاک فوج کا فلسطینیوں، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

حصہ بھی شامل ہے۔

Back to top button