شہباز شریف کی آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت کاتحریری فیصلہ جاری

احتساب عدالت لاہور نے صدر ن لیگ شہباز شریف سمیت دیگر افراد کی آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین نے 59 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق ریفرنس میں لگائے گئے الزامات انتہائی مشکوک ہیں،ملزمان کے خلاف الزامات ثابت ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے،سپلمنٹری انوسٹی گیشن رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کا خاصہ یہ ہے،شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں کو منظور کیا جاتا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق عدالت شہباز شریف سمیت دیگر کو ان الزامات سے بری کرتی ہے،احد خان چیمہ نے چیئرمین نیب کو جولائی 2022 میں ری انوسٹی گیشن کی درخواست دی،نئے چیئرمین تعینات ہونے کے بعد سپلیمنٹری
پاکستان کرکٹ بورڈ حارث رؤف سے ناراض
رپورٹ کے مطابق یہ ریفرنس کسی بھی ملزم کے خلاف ٹرائل کا نہیں ہے۔