فالسہ جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں معاون قرار

ماہرین صحت نے فالسہ کو جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں معاون قرار دیدیا

موسم گرما کی شدید گرمی ہمارے جسم میں پانی کی کمی باعث بنتی ہے اور ہمیں طبیعتاً سست بنادیتی ہے لیکن تازگی سے بھرپور مزیدار پھل کھانے سے گرمی سے نمٹنا آسان ہوجاتا ہے۔اسی طرح کا ایک پھل فالسہ بھی ہے جو دکھنے میں چھوٹا لیکن غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔

پی آئی اے حج پرواز کی ریاض ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کیوں ہوئی؟

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کے مہینوں میں فالسہ جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے، اس میں پانی کی زیادہ مقدار ڈی ہائیڈریشن سے بچانے میں حیرت انگیز طور پر مفید ہوتی ہے، جو آپ کو توانائی بخشتی ہے اور پانی کی کمی کو پورا کرتی ہے۔ان خصوصیات کے علاوہ فالسہ غذائی اجزا کا پاور ہاؤس ہوتا ہے، یہ وٹامن سی اور دیگر ضروری منرلز سے بھرپور ہوتا ہے، یہ آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے اور مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

Back to top button