بچوں میں ہیپاٹائٹس اےپھیلنےلگا

کراچی میں بچوں میں ہیپاٹائٹس اےتیزی سےپھیل رہا ہے۔

نجی اسپتال کی بچوں کی ڈپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹرفائزہ جہاں نےبتایا کہ نجی اسپتال میں ہیپاٹائٹس اےکےیومیہ4سے5بچےآرہےہیں۔انہوں نےکہا کہ ہیپاٹائٹس اےکی علامات میں آنکھوں کاپیلاپن،الٹیاں اورپیٹ کادرد شامل ہےجب کہ بار باربخار،گلےاورجسم میں درد بھی ہیپاٹائٹس اےکی علامات میں شامل ہیں، ویکسین اوراحتیاط سےہیپاٹائٹس اےسےبچاجاسکتاہے۔

عالمی ادارہ صحت نےپاکستان کو’ٹریکوما‘ فری قرار دےدیا

ڈاکٹرفائزہ جہاں نےبتایا کہ ہیپاٹائٹس اےسےبچاؤ کیلئےپانی ابال کرپیاجائےاور پیراسیٹامول استعمال نہ کی جائےکیونکہ یرقان میں جگرمیں بہت سوزش ہوتی ہے۔پیراسیٹامول سےجگرفیل ہوسکتاہے۔

Back to top button