چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی مخالفت ،جوڈیشل کمیشن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی مخالفت کس نے کی ۔جوڈیشل کمیشن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک نے مخالفت کی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ جج کی تعیناتی کے حق میں ووٹ دیا۔
جسٹس امین الدین خان ،اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان، وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے بھی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہزاد احمد کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے حق میں ووٹ دیا۔
صحافی عمران ریاض کو حج پر جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا
نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین نے بھی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی حمایت میں ووٹ دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا فیصلہ پانچ ممبران کی اکثریت سے ہوا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی مخالفت میں چار ممبران نے رائے دی ۔