پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے تعطیلات کااعلان

پنجاب میں عید الفطر کےحوالےسےتعلیمی اداروں کیلئے تعطیلات کااعلان کردیا گیا۔
وزیر تعلیم پنجاب کےمطابق تعلیمی ادارےعید کی تعطیلات کیلئے 28 مارچ سے بند ہوں گے۔
دوسری جانب سیکرٹری اسکولز آف پنجاب خالد وٹو نےبتایا کہ سرکاری اسکول 28 مارچ سے 6 اپریل تک بند رہیں گے جبکہ سرکاری اسکولوں میں4 اپریل کو سالانہ نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا حکومت کا دہشت گردوں کے خلاف کائینیٹک آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ
خالد وٹوکا مزید کہنا تھا کہ 7 اپریل سے نئے تعلیمی سال کاآغاز ہوگا اورطالب علم نئی جماعتوں میں جائیں گے۔
واضح رہےکہ محکمہ موسمیات نےپاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کوہونےکا امکان ظاہر کیا ہے۔