سیلاب متاثرین کی امداد کی بات پنجاب پر حملہ کیسے بن گئی؟ قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کی جائے، یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ متاثرین کی بات کرنے کو پنجاب پر حملہ کیسے قرار دیا گیا۔
رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ معاملات میں تلخی بڑھانے سے حالات مزید خراب ہوں گے، پیپلز پارٹی کی قیادت نے صرف متاثرین کی امداد کے مؤثر طریقہ کار کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
مسلم لیگ ن کی قیادت بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتی : خواجہ آصف
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی یہ چاہتی ہے کہ سیلاب متاثرین کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد کی جائے،ہم نے مطالبہ کیا کہ زرعی ایمرجنسی لگائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بھیک مانگنےکا طعنہ دیا گیا،بات سیلاب متاثرین کی امداد کے طریقہ کار سے شروع ہوئی،پنجاب پر حملہ کیسے ہوگیا؟ اگر یہ صورت حال بن جائے تو پھر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔
